اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والے خانہ بدوش محمد یاسین بحران والد محمد یوسف بحران اور ممتاز بحران والد عبدالخالق بحران اپنے مال مویشیوں کو لے کر سندری بابا نگری میں تھے کہ اچانک آسمان سے بجلی گری اور تیز بارش کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
متاثرہ کے مطابق تیز بارش کے سبب پورے علاقے میں پانی بھرگیا اور تودے گرے جس سے اُن کے سینکڑوں بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔
گاندربل: آسمانی بجلی گرنے سے سینکڑوں بھیڑ بکریاں ہلاک - मध्य कश्मीर का गांदरबल जिला
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بابا نگری میں گزشتہ شب آسمانی بجلی گرنے سے موقع پر ہی سینکڑوں بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں۔
گاندربل:آسمانی بجلی گرنے سے سیکڑوں بھیڑ بکریاں ہلاک
مزید پڑھیں:گاندربل میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 300 کے قریب بھیڑ بکریاں اس حادثے میں ہلاک ہوئی ہیں جس میں کچھ مقامی لوگوں کی بھیڑیں بھی شامل ہیں۔