ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز اسد DC Srinagar on Omicron Variant نے کہا کہ عوام کو کورونا کے رہنما خطوط Covid SOP'S پر سختی سے عمل پیرا کرنی چاہیے تبھی تو کووڈ کو قابو میں کیا جا سکتا ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بعض ماہرین کی ان دعوؤں کی تردید کی، جن کا کہنا ہے کہ کورونا کا امیکرون ویرینٹ اتنا خطر ناک نہیں ہے اور اس کے لیے لاک ڈاؤن کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ڈی سی نے کہا کہ امیکرون ویرینٹ کو کم خطرناک سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔ انہوں نے کہا ایس او پیز کی پاسداری نہ کرنا اومیکرون ویرینٹ کے پھلانے کی سب سے بڑی وجہ ہوگی۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کہ کہ یوم کورونا مثبت معاملات اور اس مہلک وائرس کے نقصانات کو ملحوظ رکھ کووڈ گائیڈ لائنز پر من عن عمل کریں۔