اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈویژنل کمشنر نے اونتی پورہ میں ایمز سایٹ کا دورہ کیا - اونتی پورہ میں ایمز سایٹ کا دورہ

ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے دیگر افسران کے ہمراہ اونتی پورہ میں ایمز سایٹ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ جہاں پر انھوں نے ایمز تک اپروچ روڈ کی تعمیر، پانی، بجلی کی فراہمی اور پروجیکٹ کے دیگر متعلقہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

Div com visited AIIMS site in Awantipora
ڈویژنل کمشنر اونتی پورہ میں ایمز سایٹ کا دورہ کیا

By

Published : Nov 13, 2021, 1:04 AM IST

ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری اور اے ڈی سی اونتی پورہ محمد ظفر شال کے ہمراہ اونتی پورہ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز ) کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایمز تک اپروچ روڈ کی تعمیر، پانی اور بجلی کی فراہمی اور پروجیکٹ کی دیگر متعلقہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

اس موقع پر سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ، ایمس پراجیکٹ کے لیے کام کرنے والی ایجنسی نے بتایا کہ 5001 میٹر باؤنڈری وال میں سے 4500 پر کام مکمل ہو چکا ہے۔

ایگزیکٹیو انجینئر، آر اینڈ بی نے بتایا کہ 1650 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے ایمز تک ڈبل لین اپروچ روڈ پر کام شروع کیا گیا ہے۔

ڈویژنل کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ آپس میں مل جل کر کام کریں تاکہ پریمیئر ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کے عمل کو ہموار اور تیز رفتار طریقے سے انجام دیا جائے اور یہ پروجیکٹ کی تکمیل بروقت ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details