جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن JKBOSE Declared 10TH Results نے بدھ کی سہ پہر دسویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج میں 78 فیصد سے زائد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سال لڑکیوں کی کامیابی کی شرح لڑکوں کے مقابلے زیادہ رہی۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں وادی کے باقی اضلاع کے مقابلے میں سب سے زیادہ کامیاب ہونے والے طلبہ شامل ہیں۔ Pulwama Tops in 10th Class Results۔ ضلع میں اگرچہ دسویں جماعت کے لیے 5 ہزار 994 طلبہ نے دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے فارم جمع کیے تھے جن میں سے 5 ہزار 410 طلبہ نے کامیابی حاصل کی، جس سے ضلع پلوامہ میں دسویں جماعت کے امتحانات میں کامیابی کی شرح 90 فیصد رہی جو وادی میں سر فہرست ہے۔
امسال ضلع میں سرکاری اسکولوں میں کامیابی کی شرح فیصد 82.45 جبکہ نجی اسکولوں میں 96.68 رہی۔
ضلع پلوامہ کے دوردراز علاقوں سونہ چکو سے تعلق رکھنے والی مہوش الطاف نے اس امتحان میں سو فیصد نمرات حاصلMehwish Altaf From Pulwamaکیے۔مہوش الطاف ایک نجی اسکول کی طالبہ تھی۔ انہوں نے اس کامیابی کو عبور کے لیے کٹھن محنت کی ہے۔
مہوش الطاف نے 500 میں سے 500 نمبرات حاصل کرکے اپنے نام کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کا نام روشن کیا۔ مہوش کے والد مزدوری کا کام کر رہے ہیں۔مہوش کا خواب ہے کہ وہ ڈاکٹر بنے۔
دوسری طالبہ سہانہ الطاف نے ان امتحانات میں 500 میں سے 496 نمرات حاصل کیے انہوں نے اس کامیابی پر اپنے والدین اور اساتذہ کا شکریہ ادا۔
انہوں نے کہا کہ اب ضلع پلوامہ میں تعلیم کے لئے ایک اچھا ماحول بن گیا ہے جس کی وجہ سے ضلع پلوامہ دسویں جماعت کے نتائج میں سرفہرست رہا