وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں واقع گاؤں لدھونہ علاقے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں بازار کی روٹی میں زہریلے مادے کی ملاوٹ ہونے کا دعوی کیا گیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے علاقے میں ایک ٹیم روانہ کر روٹی کے نمونے حاصل کیے۔
واضح رہے کہ علاقے کے ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کیا تھا، ویڈیو میں انہوں نے روٹی کو سبزی میں ڈبویا اور سبزی میں ڈوبنے کے بعد اچانک روٹی کا رنگ زرد ہوگیا۔
انہوں نے اس ویڈیو میں انتظامیہ پر سوال اٹھایا کہ انتظامیہ غفلت کی نیند میں سوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ملاوٹی اشیأ کھلائی پلائی جارہی ہے۔