سرینگر :سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیے پر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں نئے قوانین کا نفاذ، نئے ڈومیسائل، ریزرویشن اور بھرتی قوانین کی وجہ سے ان اسامیوں کو خارج کرنا پڑا،تاہم اب نئے قوانین کے تحت ان کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی۔
LG on SSB PSC Cancelled Posts: 'منسوخ کی گئی آسامیاں ایک سال میں پُر کی جائے گئی' - تازہ خبر جموں و کشمیر
جموں و کشمیر ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ حالیہ دنوں انتظامی کونسل کی طرف سے منسوخ کی گئی تقربیاً 1500 کے آسامیاں کو مختلف وجوہات کے سبب منسوخ LG on SSB PSC Cancelled Postsکی گئی۔ انہوں نے کہا ان آسامیوں کو ایک سال کے اندر فاسٹ ٹریک بنیادوں پر پرُ کیا جائے گا۔
منسوخ کی گئی آسامیاں ایک سال میں پُر کی جائے گئی
مزید پڑھیں:
- Posts Withdrawn To Be re-advertised واپس لی گئی اسامیوں کو جلد ہی فاسٹ ٹریک بنیادوں پر پرُ کیا جائے گا: جموں و کشمیر انتظامیہ
- J&K Govt Withdraws All Posts Referred To PSC, SSB: جموں و کشمیر انتظامیہ نے پی ایس سی، ایس ایس بی کو منتقل اسامیاں منسوخ کردیں
انتظامی کونسل کے مطابق ان میں سے کچھ پوسٹوں کی تشہیر نہیں کی جا سکتی تھی،کیونکہ وہ بھرتی کے قوانین کے خلاف تھیں۔
انتظامی کونسل کے اس فیصلے کی سیاسی و عوامی حلقوں نے مخالفت کی جبکہ بی جے پی کے صدر رویندر رانا نے ایل جی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔