اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر: محکمہ امور صارفین کا ملازم تشدد کا شکار - جہانگیر چوک

دریں اثنا متعلقہ محکمہ کے ناظم بشیر احمد خان نے بتایا کہ محکمہ کے ملازم کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے خلاف شکایت درج کی گئی اور ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے تاہم انہوں نے یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ان کے خلاف کس قسم کی کارووائی کی جارہی ہے۔

Directorate of Consumer Affairs & Public Distribution employee harassed by the forces
سرینگر: محکمہ امور صارفین کے ملازم کو زد وکوب کیا گیا

By

Published : Mar 26, 2020, 8:50 PM IST

کورونا وائرس کے خوف سے جہاں لوگ گھروں میں ہی بیٹھنے کو ترجیح دے رہے ہیں وہیں دوسری طرف لوگوں کے لئے اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو جان کی قیمت پر یقینی بنانے والوں کو پولیس کی طرف سے پابندیوں کے نام پر زد وکوب کیا جانے لگا ہے۔


محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جمعرات کی صبح جہانگیر چوک سری نگر کے نزدیک تعینات جموں وکشمیر پولیس اہلکاروں نے ہمارے ایک ملازم کو زد و کوب کیا۔


انہوں نے کہا: 'جہانگیر چوک کے نزدیک ہمارے ایک اسٹور کیپر کو پولیس اہلکاروں نے زد کوب کیا، ڈنڈوں اور بندوقوں کے بھٹوں سے اس پر وار کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا، ہم نے اس سلسلے میں ایس ایس پی صاحب سری نگر کے پاس شکایت درج کی ہے'۔


موصوف نے کہا کہ ہم جان ہھتیلی پر لے کر لوگوں کی خدمت کے لئے گھروں سے نکلتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے جاری احکامات کے باوجود بھی ہمارے ملازموں کو بلا پوچھ تاچھ کے زد وکوب کیا جاتا ہے۔


انہوں نے کہا اگر یہی حالت رہی تو ہم کیسے لوگوں تک اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو ممکن بنا سکتے ہیں۔


دریں اثنا متعلقہ محکمہ کے ناظم بشیر احمد خان نے بتایا کہ محکمہ کے ملازم کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے خلاف شکایت درج کی گئی اور ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے تاہم انہوں نے یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ان کے خلاف کس قسم کی کارووائی کی جارہی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے لازمی خدمات فراہم کرنے والے محکموں کے ملازموں کو پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا ہے لیکن اس کے با وصف ان کے ساتھ نامناسب سلوک روا رکھا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details