لینڈ ریکارڈ ماڈرنائزیشن پروگرام (ایل آر ایم پی) کے ڈائریکٹر محمد حافظ نے جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا اور لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم (ایل آر آئی ایس) میں شفافیت اور کارکردگی لانے کے لیے ریونیو افسران کو ہدایت دی۔
اس موقع پر افسران نے لوگوں سے کہا کہ 'وہ حال ہی میں لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعہ شروع کیے گئے 'آپ کی زمین، آپ کی نگرانی' لینڈ ریکارڈز انفارمیشن سسٹم سے فائدہ اٹھائیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'صارفین اپنے زمینی ریکارڈ کے اسکین شدہ ڈیٹا کی کاپیاں آن لائن CIS Portalhttp://landrecords.jk.gov.in/ پر تلاش اور دیکھ سکتے ہیں۔'
اس پروگرام کے اہم اجزاء میں زمین کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن، سروے/ریسروے اور تمام سروے اور سیٹلمنٹ ریکارڈز کی اپڈیٹیشن، زمینی ریکارڈ کے ساتھ جائیداد کے رجسٹریشن کا انضمام اور ڈیٹا کی صداقت اور حفاظت کو بڑھانے کے لیے کیڈسٹرل نقشے، نظام میں انتہائی شفافیت لانا شامل ہیں۔