اردو

urdu

ETV Bharat / city

ترال میں ٹراوٹ مچھلیوں کی اسٹاکنگ شروع - جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر فشری بشیر احمد بٹ

ترال میں آج جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر فشری بشیر احمد بٹ نے ٹراؤٹ مچھلیوں کی اسٹاکنگ کا افتتاح کیا۔

ترال میں ٹراوٹ مچھلیوں کی اسٹاکنگ شروع
ترال میں ٹراوٹ مچھلیوں کی اسٹاکنگ شروع

By

Published : Jul 10, 2021, 10:40 PM IST

جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر فشری بشیر احمد بٹ نے آج ترال کے نارستان اور لام نالوں میں ٹراؤٹ مچھلیوں کی اسٹاکنگ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے دیگر افسران کے ہمراہ مچھلیوں کی پیدواری صلاحیت کو بڑھانے کے حوالے سے تفصیلات بھی حاصل کی۔


انہوں نے ملازمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان نالوں کی دیکھ ریکھ میں سرعت لاے تاکہ زیادہ سے زیادہ اینگلرس(مچھیرے) کو یہاں کی طرف راغب کیا جائے ۔

ترال میں ٹراوٹ مچھلیوں کی اسٹاکنگ شروع
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بشیر احمد بٹ نے بتایا کہ اسٹاکنگ کا عمل انھوں نے گزشتہ دنوں شہرہ آفاق پہلگام سے شروع کیا اور آج ترال میں انہوں نے اس مہم کی شروعات کی ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیر: شدید گرمی کے بیچ بارش کی پیش گوئی

بشیر احمد بٹ نے مزید بتایا کہ ترال کے ان نالوں میں بین الاقوامی سطح کے اینگلرس آتے ہیں اور امسال تقریبا ڈیڑھ سو اینگلرس نے رجسٹریشن کروائی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ترال میں مچھلی پالن کی صنعت کا دائرہ کافی وسیع ہو رہا ہے اور بیروزگار نوجوان اسکی طرف راغب ہو رہے ہیں۔اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر ایم ایم بزاز اور ضلع فشریز آفیسر منظور احمد سامون اور سینئیر انسپکٹر ہلال احمد بٹ بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details