اردو

urdu

ETV Bharat / city

'کسی کو ووٹ ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا' - DGP Kashmir

جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے حالات کے چلتے 13 فیصد سے زیادہ پولنگ کافی اچھا ہے۔ دھمکیوں کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کی ہمت رکھتے ہیں۔

فائل فوٹو

By

Published : Apr 24, 2019, 10:49 PM IST

انہوں نے رواں انتخابات میں ووٹنگ کی شرح میں کمی ریکارڈ کئے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا 'میرے خیال میں ووٹنگ کی شرح کم نہیں ہے'۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ ریاست میں بلدیاتی و پنچایتی انتخابات کے بعد اب پارلیمانی انتخابات بھی پرامن ماحول میں اختتام کو پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں انتخابات میں تشدد کے واقعات پیش نہ آنا زمینی سطح پر کام کرنے والے پولیس افسران کی عرق ریزی کا نتیجہ ہے۔

دلباغ سنگھ نے کہا :'ووٹ ڈالنا ہر ایک کا جمہوری حق ہے۔ کسی کو ووٹ ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا کہ کم لوگوں نے ہی ووٹ کیوں ڈالا'۔

فائل فوٹو

انہوں نے کہا 'پارلیمانی انتخابات کے تین مرحلوں کی پولنگ ہوچکی ہے۔ ہمیں کسی سنگین لاء اینڈ آڈر صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ہمیں کسی بھی جگہ 2017 ء جیسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ 'کیا انتخابات کے پیش نظر عسکریت پسند مخالف آپریشن روک دیے گئے ہیں' پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا تھا 'اس وقت ہمارا بنیادی مقصد انتخابات کا پُرامن انعقاد ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ عسکریت پسند مخالف آپریشن بند کئے گئے ہیں، آپریشنز جاری ہیں، تاہم طرفین کا آمنا سامنا ہونے کے واقعات میں کمی آئی ہے'۔

انہوں نے کشمیر شاہراہ پر سویلین ٹریفک کی نقل وحرکت پر عائد دو روزہ پابندی پر کہا 'ہائی وے پر دو روزہ پابندی ایک عارضی اقدام ہے۔ کچھ پابندیاں پہلے ہی ہٹائی گئی ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details