اس موقع پر این ایچ ایم کے ڈائریکٹر این ایچ ایم چودھری محمد یاسین نے کہا کہ ڈائلیسس خدمات کا آغاز اس ضلع اسپتال میں واقعی ایک ایسا سنگ میل ہے جو مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے کی رہنمائی اور این ایچ ایم کے ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے حاصل ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم میں ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے بھر پور تعاون ملا ہے اور یہ پردھان منتری ڈائلیسس پروگرام کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
گاندربل میں ڈائیلسس سینٹر کا افتتاح - patients
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں آج ڈائریکٹر این ایچ ایم چودھری محمد یاسین نے ڈپٹی کمشنر گاندربل کے ہمراہ ضلع ہسپتال گاندربل میں ڈائلیسس سنٹرکا افتتاح کیا ہے۔ اس دوران ان کے ہمراہ ضلع کے محکمہ صحت کے افسران نے بھی شرکت کی۔
![گاندربل میں ڈائیلسس سینٹر کا افتتاح گاندربل میں ڈائیلسس سینٹر کا افتتاح](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-12436323-thumbnail-3x2-hh.jpg)
گاندربل میں ڈائیلسس سینٹر کا افتتاح
ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ یہ یونٹ ساڈے چھیالیس لاکھ میں تیار ہو چکا ہے اور اس ڈائلیسس سنٹر کے اندر ماہر اسٹاف کی خدمات حاصل ہیں، جس کا گاندربل کے مریضوں کو بھر پور فائدہ لینا چاہیے، تاکہ ان مریضوں کو ضلع کے باہر جانا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ اس سینٹر میں ضلع کے تقربیاً 60 تا 70 مریضوں کا اندراج کیا گیا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سینٹر میں بی پی ایل مریضوں کو مفت علاج ملے گا۔
گاندربل میں ڈائیلسس سینٹر کا افتتاح
انہوں نے مزید کہا کہ اس سینٹر کے قیام سے ضلع گاندبل کے لوگوں کو فائدہ ملے گا اور یہ ان کی دیارنہ مانگ تھی۔