اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرکار کے قول و فعل میں تضاد: پی ڈی پی - غیر یقینی صورت حال کو ختم کرنا ہے

پی ڈی پی ترجمان نے کہا کہ الیکشن لوگوں کی مصیبت کا حل نہیں ہے، بلکہ بات چیت سے ہی تمام مسائل اور لوگوں کی مشکلات کو حل کیا سکتا ہے۔

pdp-leader
پی ڈی پی ترجمان

By

Published : Sep 21, 2021, 9:01 PM IST

پی ڈی پی کے ترجمان و ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ کے مطابق بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔ ایک طرف بھارتیہ جنتا پارٹی دعویٰ کرتی ہے کہ یہاں ترقی کا آغاز ہوا ہے وہیں، دوسری جانب 20 سال سے کام کر رہے ملازمین کو بر طرف کرکے نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے۔

پی ڈی پی ترجمان

ہر بخش سنگھ نے حلقہ انتخاب ترال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح انتخابات نہیں ہے بلکہ ہماری پہلی ترجیح یہاں کے غیر یقینی صورت حال کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر ہماری کوشش ہے کہ یہاں غیریقینی صورتحال، قید میں بند نوجوانوں کی رہائی، پکڑ دھکڑ کو بند کرنا وغیرہ اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انتخابات ہمارے لیے ترجیح نہیں ہے۔

ترجمان نے بتایا الیکشن لوگوں کی مصیبت کا حل نہیں ہے۔ بلکہ بات چیت سے تمام مسائل کو حل کر کے لوگوں کو پریشانیوں سے نجات دلایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: نوجوانوں کا کھیل کا میدان درست کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے بجائے روزگار سے نکالا جا رہا ہے۔ آنگن واڈی محکمے میں کام کر رہی ملازمین کو جبراً نوکریوں سے نکال دینے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا یہی ملازمین کووڈ میں کھڑے تھے اور آج ان کو بھی نوکری سے نکالا جا رہا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details