سرینگر میں آج نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ سے پارٹی کے سینیئر رہنما دیویندر سنگھ رانا نے ملاقات کی۔ دیویندر سنگھ نے ملاقات کے بعد کہا کہ پارٹی سے ان کے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔
فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے دیویندر سنگھ رانا کی ملاقات - فاروق عبداللہ سے دیویندر سنگھ رانا کی ملاقات
جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما دیویندر سنگھ رانا نے آج پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔
فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے دیویندر سنگھ رانا کی ملاقات
آج مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا کی ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے ساتھ ایک ملاقات ہوئی جس کے بعد دیویندر سنگھ رانا نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کیا۔
انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی نیشنل کانفرنس میں شامل تھے اور ہمیشہ پارٹی سے وابستہ رہیں گے۔
Last Updated : Oct 6, 2021, 8:57 PM IST