سرینگر:جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے حد بندی کمیشن کی پہلی رپورٹ بھی مسترد کی تھی اور دوسری رپورٹ بھی مسترد کرتی Omar Abdullah On Delimitation Draft ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان حدبندی رپورٹ سے متعلق اپنے اعتراضات اور تحفظات پر مبنی مفصل رپورٹ تیار کرکے کمیشن کو پیش کریں گے۔
عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر کے خصوصی ورچول اجلاس کے دوران پارٹی ارکانNC Virtual Conference سے کیا۔
اجلاس میں پارٹی لیڈران ،زون صدور، ضلع صدور، انچارج اسمبلی حلقہ اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، لوگوں کے مسائل و مشکلات اور موجودہ حالات کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔
اس کے علاوہ شرکاء نے اجلاس کو نئی حدبندی سے اپنے اپنے علاقوں پر پڑے مضر اثرات کے بارے بھی اجلاس کو جانکاری دی اور ساتھ ہی پارٹی کے اراکین پارلیمان کو حدبندی کمیشن میں اپنا جواب داخل کرنے کے لیے معلومات بھی پیش کئے۔
چھ گھنٹے تک جاری رہے ورچول اجلاس میں تمام شرکاء نے اپنے اپنے تاثرات بیان کیے اور نائب صدر نے سبھی شرکاء کو اطمینان سے سُنا۔
عمر عبدالہہ نے کہا کہ پارٹی کے ممبران نے کمیشن کے سامنے کو اعتراضات ، تحفظات اور تجاویز پیش کیے گئے تھے انہیں مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔
انہوں نے پارٹی لیڈران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کریں۔