جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت الاسلام نے پردھان منتری روزگار یوجنا اسکیم کے تحت چناب انٹرپرائز میتراہ میں شو روم کا افتتاح کیا۔
نوجوان، پردھان منتری روزگار یوجنا سے فائدہ اٹھائیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے بہت سی اسکمز متعارف کرائی گئی ہیں۔ بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے انتطامیہ کی جانب سے ضلع رامبن میں "PMRY " کے تحت انجینئرز گرجیت سنگھ راجو نے اسکیم سے فائدہ اٹھا کر الیکٹرانک شو روم کھولا ہے۔
اس موقع پر انجیئر گرجیت سنگھ نے کہا کہ سرکاری نوکری نہ ملنے پر انہوں نے الیکٹرانک شو روم کھولنے فیصلہ کیا۔ اس طرح سے وہ روزگار کمانے کے ساتھ ساتھ دیگر نوجوانوں کو بھی روزگار فراہم کریں گے۔
مزید پڑھیں:رام بن: بس سٹینڈ اکھڑہال میں موسیقی پروگرام کا انعقاد
اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما ایڈوکیٹ ارجن سنگھ راجو نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں سرکاری اور زیر تعمیر قومی پرجیکٹس میں روزگار کے مواقع فراہم نہیں کرائے جارہے ہیں۔ لہذا نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ مختلف سرکاری اسکیمز سے فائدہ اٹھائیں۔