اردو

urdu

ETV Bharat / city

DYSS Launches Skiing Course in Yusmarg: اسکائرعارف خان سے متاثر نوجوانوں کا اسکیئنگ کی جانب بڑھتا رجحان - launched skiing in the tourist destination of Yusmarg in Budgam

حال ہی میں وادی کشمیر کے اسکائر عارف خان Skier Arif Khan رواں برس چین کے بیجنگ میں منعقد ہوئے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والے واحد بھارتی نوجوان تھے۔ قومی ٹیم میں عارف خان کے انتخاب نے وادی کشمیر کے نوجوانوں کی توجہ حاصل کی۔ عارف خان کی کامیابی اس کھیل میں مقامی نوجوانوں کی شرکت کے لیے ترغیب و تحریک کا کام کر رہی ہے۔ نوجوانوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کشمیر Department of Youth Services and Sports J&K نے یوس مرگ، بڈگام میں اسکیئنگ کا کورس متعارف کرایا ہے۔ DYSS Launched Skiing Course in Yusmarg

DYSS Launched Skiing Course in Yusmarg
اسکائرعارف خان سے متاثر نوجوانوں کا اسکیئنگ کی جانب بڑھتا رجحان

By

Published : Mar 2, 2022, 7:57 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مشہور سیاحتی مقام یوسمرگ Tourist Destination of Yusmarg in Budgam میں محکمہ یوتھ سروسز اور اسپورٹس کشمیر Department of Youth Services and Sports J&K کے زیر اہتمام پہلی بار اسکینگ کورس Skiing Course متعارف کرایا ہے۔ اس تقریب میں وادی کشمیر کے متعدد اسکائرز نے شرکت کی، اس موقع پر جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درجنوں اساتذہ کو وادی کشمیر کے معروف اسکائرز نے تربیت دی۔

DYSS Launched Skiing Course in Yusmarg

حال ہی میں وادی کشمیر کے اسکائر عارف خان رواں برس چین کے بیجنگ میں منعقد ہوئے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والے واحد بھارتی نوجوان تھے۔ قومی ٹیم میں عارف خان کے اس انتخاب نے وادی کے نوجوانوں کی توجہ حاصل کی، جس کے نتیجے میں اس کھیل میں مقامی نوجوانوں کے شرکت کرنے کی وجہ بن رہی ہے۔ نوجوانوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کشمیر نے یوس مرگ، بڈگام میں اسکیئنگ کا کورس متعارف کرایا ہے۔

یوسمرگ ہر موسم میں اپنی خوبصورتی کے لیے جانا جاتا ہے خواہ وہ موسم گرما ہو یا سرما لیکن بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مقامی، ملکی یا بین الاقوامی سیاح جب یہاں آتے ہیں تو اس خوبصورت جگہ کا کبھی پھر تصور بھی نہیں کرتے۔ اس سیاحتی مقام میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، اے ٹی ایم خدمات کا فقدان ہے، حال ہی میں محکمہ سیاحت کشمیر کی طرف سے اس جگہ کو اسنو بائیکس دی گئی ہیں اور اب یہاں یوسمرگ میں پہلی مرتبہ اسکیئنگ کورس بھی شروع ہونے جا رہا ہے، جس سے یقیناً سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا۔

اس موقع پر مقامی موسیقی کے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے موسیقی کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک اسکائر نے کہا کہ جب سے اس پروگرام کو یوسمرگ میں منعقد کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ سیاحوں کا اچھا خاصا اضافہ ہورہا ہے۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے ڈایریکٹر یوتھ سروسز اور اسپورٹس جناب غضنفر علی نے کہا کہ 'یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کشمیر کی جانب سے یوسمرگ میں نوجوانوں کے لیے ایسے بہت سے کورسز متعارف کرائے جائیں گے اور محکمہ کی جانب سے بھرپور تعاون دیا جائے گا۔

ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کا مزید کہنا ہے کہ اس طرح کے ایونٹس سے ہوٹلز مالکان، ٹرانسپورٹ اور خاص کر مقامی آبادی کو بھی فائدہ ہوگا اور ساتھ ہی اس جگہ کو دنیا کے نقشہ پر بھی لایا جائے گا۔ یہ پروگرام پرنسپل سکریٹری، آلوک کمار کی نگرانی میں اور ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس غضنفر علی کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details