گاندربل میں محکمہ زراعت کی جانب سے آج کسٹم ہایرنگ سنٹر کھولا گیا ہے۔ اس سنٹر میں کھیتی باڑی کے کام میں آنے والی تمام مشینیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ مقامی کسان ان مشینوں سے فائدہ حاصل کر سکیں۔
سنٹر کا افتتاح ایس ڈی ایم کنگن حکیم تنویر، چیف ایگریکلچر آفیسر گاندربل غلام محمد دھوبی اور سب ڈویژنل ایگریکلچر آفیسر گاندربل بشیر احمد عالمگیر کی موجودگی میں کیا گیا ہے۔ سنٹر کا نام کسٹم ہایرنگ سینٹر رکھا گیا ہے۔