ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں آج تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ایک انہدامی کارروائی چلاٸی گٸ جس کے تحت میج پانپور سڑک سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا لیا گیا Demolition Drive in Pampore ہے۔
یہ انہدامی کارروائی تحصیلدار پامپور اشتیاق محی الدین کی سربراہی میں چلاٸی گٸ ہے۔
پامپور میں انہدامی کارروائی تحصیلدار پامپور اشتیاق محی الدین نے کہا کہ یہ انہدامی کارروائی لوگوں سے شکایت موصول ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ خود غرض عناصر نے سڑک پر کچھ غیرقانونی طور قبضہ کیا ہوا تھا جس کو ہٹانے کے غرض سے یہ انہدامی کارروائی کی گٸ ہے تاکہ عام لوگوں کو کسی طرح کے مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔
مزید پڑھیں:
Demolition Drive in Ganderbal: گاندربل میں کئی ڈھانچے منہدم، کئی کنال سرکاری اراضی بازیاب
انہوں نے کہا نے اس غیرقانونی طور قبضے سے ٹرانسپورٹ کو اس سڑک پر چلنے میں کافی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس وجہ سے عام لوگوں کو بھی کافی دکتوں کا سامنا درپیش رہتا تھا۔
تحصیلدار پانپور نے لوگوں سے سڑکوں پر غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے کی اپیل کی ہے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔