میونسپل کمیٹی بڈگام کی ٹیم نے ایک خصوصی ڈیمولیشن ڈرائیو عمل میں لائی جس کے تحت قصبے کے مختلف وارڈز میں لوگوں کی جانب سے غیرقانونی طور پر بنائی گئی تعمیرات کو جے سی بی کے ذریعے منہدم کیا گیا۔
بڈگام: غیر قانونی تعمیرات منہدم - ڈیمولیشن ڈرائیو
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بڈگام میونسپل کمیٹی نے قصبے میں غیرقانونی طور پر کی گئی تعمیرات کو منہدم کیا۔
اس ڈرائیو کی شروعات قصبے کی سید آباد کالونی سے کی گئی۔ جہاں پر لوگوں نے میونسپل کونسل کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناجائز تعمیرات کھڑے کیے تھے جس کی سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کونسل بڈگام نے مکمل طور پر ان کو زمین بوس کیا۔
ای او میونسپل کمیٹی بڈگام نظیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ ہم قصبے میں موجود ہر ناجائز تعمیراتی ڈانچے کو منہدم کریں گے۔ جہاں ہمیں پتہ چلے گا اور اس میں وقت بھی درکار ہے۔ اب ہم نے شروعات کی ہے تو اس کو ہم حتمی شکل دیں گے۔ اگر کسی کو قصبے میں کوئی بھی تعمیری کام کرنا ہے تو اس کو میونسپل کونسل کے قانون کے مطابق کرنی ہوگی جس کا باضابطہ طور پر ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔