اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر: جمہوریت، پنچایتی نظام سے ہی مضبوط ہوگی: اوم برلا - جموں و کشمیر میں پنچایت ممبران

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جموں و کشمیر دورے کے دوران سرینگر میں منعقد کانفرنس میں کہا کہ جب تک پنچایتی نظام مضبوط نہیں ہوگا تب تک ملک کی جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی۔

lok sabha speaker Om Birla
lok sabha speaker Om Birla

By

Published : Aug 31, 2021, 3:18 PM IST

اوم برلا سرینگر میں ایس کے آئی سی سی میں منعقد 'پارلیمنٹری اوٹریچ پروگرام فار دی ایمپاورمنٹ آف پنچایتی راج انسٹی ٹیوشنس تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اوم برلا کی قیادت میں متعدد پارلیمانی ممبران اور وزراء جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں۔

جمہوریت، پنچایتی نظام سے ہی مضبوط ہوگی: اوم برلا

انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں پنچایت ممبران جواب دہی کے ساتھ کام کریں۔ پنچایتی نظام بہتر طریقے سے چلے اور اس کے لیے تمام انتظامیہ کو یکجا ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اوم برلا نے کہا کہ 'اگر ملک کا پنچایتی نظام مضبوط ہوگا تو ملک میں لاگو تمام قوانین اور دیگر تعمیری لوازمات مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر، امن اور ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اور پنچایتی ممبران کو اس میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔

لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ 75 برسوں میں ملک کی جمہوریت اور جمہوری ادارے مضبوط اور بااختیار بنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنچایتی ممبران کے ساتھ ملاقات یا کانفرنس منعقد کرنے کا مقصد ہے کہ ملک کے جتنے بھی جمہوری ادارے ہیں ان کی کارروائی بہتر اور شفاف طور سے چلے تاکہ لوگوں کو سہولت میسر ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details