ان میں اے ایف پی ( فرانس ) کے نمائندے الیگزنڈر مارچند، فرانس 24 برائے ہند اور سائوتھ ایشیا کی نمائندہ مس فیلومین ریمی، فرانس 24 کے نمائندے و کیمرہ مین البان الباریز، اکنامسٹ (یو کے ) کے نمائندے الیگزنڈر ہنٹلے ترابیلی، رائیٹرس کے نمائندے الاس ڈیر لمبیٹ پال، بیورو چیف اے آر ڈی جرمن ٹی وی مس سائبیل لچ اور ایسوسی ایٹڈ پریس کی نمائندہ مس ایملی روز شمال شول شامل تھے۔
مرکزی وزار ت خارجہ کے انڈر سیکرٹری ( پریس رلیشنز ) ششر کوٹھاری بھی وفد کے ہمراہ تھے۔
اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے سیکرٹری منوج کمار دویدی بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔
ان صحافیوں کے دورے کا انتظام مرکزی وزار ت خارجہ کی ایکسٹرنل پبلسٹی ڈویژن نے 'انڈیا بیانڈ ہیڈ لائین' پروگرام کے تحت کیا تھا۔