اردو

urdu

ETV Bharat / city

آستاں محلہ ترال کی آبادی انتظامیہ سے نالاں - جینا محال

جنوبی کشمیر کی معروف زیارت گاہ خانقاہ فیض پناہ ترال کے بالکل عقب میں موجود ڈرین کی صفائی نہ کیے جانے سے مقامی لوگ صدائے احتجاج پر مجبور ہیں۔

آستاں محلہ ترال کی آبادی انتظامیہ سے نالاں
آستاں محلہ ترال کی آبادی انتظامیہ سے نالاں

By

Published : Jul 30, 2021, 11:07 AM IST

مقامی لوگوں کے مطابق ڈرین سے نکلنے والی عفونت نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرین میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ڈرین کا پانی اب کوچے میں آگیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو چلنے پھرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی خاتون رفیقہ بیگم نے بتایا کہ دراصل ڈرین پر موجود ایک پل کی وجہ سے سارا ملبہ جمع ہوتا ہے جس کی وجہ سے پانی مقامی گلی میں داخل ہوتا ہے اور پھر معمر افراد کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
عادل فاروق نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ خانقاہ شریف کے نزدیک یہ گلی اہمیت کی حامل ہے مگر انتظامیہ نے اس ڈرین کو نطر انداز کیا ہے کیونکہ ایک طرف کورونا کے متعلق باتیں کی جاتی ہیں وہیں اس ڈرین کی صفائی عمل میں نہیں لائی جاتی جس سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

آستاں محلہ ترال کی آبادی انتظامیہ سے نالاں

مزید پڑھیں:


مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ڈرین کی صفائی ستھرائی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگاں کے مشکلات کا ازالہ ہوجائے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details