اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ: ڈاکٹر ہر بخش نے رکھا ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد - محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین

ڈاکٹر ہر بخش کے مطابق ڈی ڈی سی کونسل کو اسی لیے معرضِ وجود میں لایا گیا، تاکہ بنیادی سطح پر لوگوں کی ترقی ممکن ہوسکے۔

dr-harbaksh
ڈاکٹر ہر بخش

By

Published : Sep 21, 2021, 8:03 PM IST

ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے آج ترال کے مختلف دیہات کا دورہ کیا جس دوران انھوں نے کئی اہم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

ڈاکٹر ہر بخش

ممبر نے مندورہ میں دیہی ترقی کے ذریعے بنائے جارہے ایک بڑے پل کا سنگ بنیاد رکھا جو کہ وہاں عوام کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔ اس کے بعد موصوف نے چیوہ اور ترال میں بھی ایک ندی کے لیے حفاطتی باندھ بنانے کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر بی ڈی او ترال ڈاکٹر پرومروز کے علاوہ محکمۂ دیہی ترقی کے ملازمین اور عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ موصوف نے دورے کے دوران عوامی مسائل سنے اور ان پر ہمدردانہ غور و خوض کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: ترال: میر محلہ ڈاڈسرہ میں ٹرانسفارمر میں لگی آگ

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی کونسل کو اسی لیے معرضِ وجود میں لایا گیا، تاکہ بنیادی سطح پر لوگوں کی ترقی ممکن ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے انہیں چنا ہے اور اس لیے عوامی نمائنده ہونے کے ناطے میں لوگوں کی بھرپور ترجمانی کروں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details