اردو

urdu

ETV Bharat / city

Education Review Meeting In Awantipora: تعلیمی زون اونتی پورہ کی جائزه میٹنگ منعقد - HARBAKASH SINGH DDC MEMBER TRAL

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے زون اونتی پورہ میں قائم اسکولوں کا جائزہ لینے کے لیے نورپورہ ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا Education Review Meeting In Awantipora گیا۔ میٹنگ میں زون کے متعلقہ اسکولوں کی مجموعی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے بات کی گئی۔

DDC member chairs review meeting in Awantipora
تعلیمی زون اونتی پورہ کی جائزه میٹنگ منعقد

By

Published : Mar 15, 2022, 10:54 PM IST

اونتی پورہ:زون اونتی پورہ میں قائم اسکولوں کا جائزہ لینے کے لیے نورپورہ ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔میٹنگ میں چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ و تعلیم ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدل الحی رفیقی بطور مہمان زی وقار شامل ہوئے۔Education Review Meeting In Awantipora

تعلیمی زون اونتی پورہ کی جائزه میٹنگ منعقد

اس میٹنگ میں زون اونتی پورہ کے تعلیمی خد وخال پر سیر حاصل بحث کی گئی جبکہ اسکول سربراہوں نے متعلقہ اسکولوں کی مجموعی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے بات کی جن کو چیرمین موصوف اور سی ای او نے دھیان سے سنا اور ان پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں:



ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بعد میں ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اسے قبل بھی انہوں نے مختلف تعلیمی زونوں کا جائزہ لیا اور اسے انہیں معلوم پڑتا ہے کہ کس اسکول میں کیا دقت ہے اور وہ اسے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ مقامی ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے پروٹوکول کو توڈنے کا الزام عائد کیا ہے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ پنچایتی راج میں اس حوالے سے کوئی لکیر نہیں کھینچی گئی ہے اور انہیں دوسرے لوگوں کے ذریعے سجائے گئے پلیٹ فارم کے بجائے خود اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details