تیسرے مرحلے میں جموں وکشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں پولنگ ہوگی، جن میں 305 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ کشمیر میں 16 حلقے ہیں جن میں 166 امیدوار ہیں۔ جبکہ جموں میں 17 حلقے ہیں، جن میں 139 امیدوار ہیں۔
ڈی ڈی سی انتخابات: تیسرے مرحلے پر ایک نظر کُل 305 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں سے 252 مرد اور 53 خواتین امیدوار ہیں۔
تیسرے مرحلے میں صبح 7بجے تا دوپہر 2بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے ۔
اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 737648 رائے دہندگان تیسرے مرحلے میں اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کریں گے۔ جس میں 385675 مرد اور 351973 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان 737648 ووٹروں میں سے 374604 جموں صوبہ سے اور 363044 کشمیر صوبہ سے ہیں۔ جموں میں 792 اور کشمیر میں 1254 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان 737648 ووٹروں میں سے 374604 جموں صوبہ سے اور 363044 کشمیر صوبہ سے ہیں۔ جموں میں 792 اور کشمیر میں 1254 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کووِڈ۔ 19 وبا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل ہوگا اور ہر پولنگ اسٹیشن میں سینیٹائزر ، تھرمل اسکینگ ، ماسک وغیرہ رائے دہندگان اور اِنتخابی عملے کے لیے بہم رکھے گئے ہیں ۔