اردو

urdu

ETV Bharat / city

خانصاحب، بڈگام میں عوامی دربار منعقد - سڑکوں کی خستہ حالی

ضلع ترقیافی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ ایس ڈی ایم دفتر خانصاحب، بڈگام میں عوامی دربار کا انعقاد کیا۔

خانصاحب، بڈگام میں عوامی دربار منعقد
خانصاحب، بڈگام میں عوامی دربار منعقد

By

Published : Oct 7, 2021, 5:10 PM IST

لوگوں کے گھروں تک پہنچ کر عوامی مشکلات جاننے اور انہیں حل کرنے کی غرض سے سرکار نے ’’بلاک دیوس‘‘ مہم کو شروع کیا تھا، اسی مہم کے تحت وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں عوامی دربار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

خانصاحب، بڈگام میں عوامی دربار منعقد

عوامی دربار کے دوران خانصاحب علاقے کے کئی وفود نے ڈی سی بڈگام کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مشکلات کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔

وفود نے بنیادی سہولیات کے فقدان - بجلی، پانی کی عدم دستیابی اور سڑکوں کی خستہ حالی کے حوالے سے ڈی سی بڈگام کو جانکاری دی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوامی شکایات سننے کے بعد متعلقہ حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مشکلات کو فوری طور حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

پروگرام کے دوران ایس ڈی ایم خانصاحب، سی ایم او، سی ای او، اے سی ڈی اور تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے اعلیٰ عہدیدار موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details