اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ ڈی سی نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ ویکسین لگوائیں - Bandipura news

ضلع میں کووڈ کی صورتحال کے تعلق سے ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ 'وادی میں تعلیمی نظام کی بحالی کے لیے اور کلاسز شروع کرنے کے لیے طلبہ کا ویکسین لینا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' کالجز کھلنے کے بعد ان ہی طلبہ کو کلاس کی اجازت ہوگی جنہوں نے ویکسین لیا ہوگا۔

ڈی سی بانڈی پورہ نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ ویکسین لگوائیں
ڈی سی بانڈی پورہ نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ ویکسین لگوائیں

By

Published : Sep 8, 2021, 6:00 PM IST

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے 18 سال سے زائد عمر کے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ویکسین لگوائیں تاکہ وہ اپنی کلاسز دوبارہ شروع کرسکیں اور آنے والے امتحانات میں انتظامیہ کی گائڈ لائنز کے مطابق حاضر ہوسکیں۔ ضلع میں کووڈ کی صورتحال کے تعلق سے ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ 'وادی میں تعلیمی نظام کی بحالی کے لیے اور کلاسز شروع کرنے کے لیے طلبہ کا ویکسین لینا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' کالجز کھلنے کے بعد انہی طلبہ کو کلاس کی اجازت ہوگی جنہوں نے ویکسین لیا ہوگا۔

ڈی سی بانڈی پورہ نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ ویکسین لگوائیں

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ جلد سے جلد ویکسین لگوائیں تاکہ حکومت کی اجازت کے بعد وہ اپنی کلاسز دوبارہ شروع کرسکیں۔

مزید پڑھیں:سنگرامہ میں جدید جم سینٹر قائم

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے وادی کا تعلیمی نظام بری طرح متاثر رہا ہے، اس دوران کئی طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہوا، تاہم اب انتظامیہ کی کوشش ہے کو طلبہ کو ویکسینیٹ کیا جائے تاکہ مستقبل قریب میں اسکولس کو کھولا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details