مقامی لوگوں کے مطابق، سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ اس علاقے میں بس سروسز کی معطلی کے بعد کرائے پر چلنے والی نجی گاڑیوں کی سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
انتظامیہ کی بے حسی، لوگوں نے خود ہی سڑک کی تعمیر کی - undefined
ریاست جموں و کمشیر کے ضلع دمحال ہانجی پورہ کے نندی مرگ نامی علاقے میں انتظامیہ کی بے حسی سے ناراض مقامی لوگوں نے خود ہی سڑک تعمیر کی۔
متعلقہ تصویر
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں نے متعدد مرتبہ محکمہ آر اینڈ بی کے ساتھ ساتھ محکمہ 'پی ایم جی ایس وائی' کو آگاہ کیا لیکن ان کے مسائل کا ازالہ نہیں کیا گیا۔
مجبوراً لوگوں نے خود ہی سڑک کی مرمت کرنے کا فیصلہ کیا۔ نندی مرگ ایک وسیع علاقہ ہے اور سینکڑوں لوگ یہاں رہایش پذیر ہیں۔