پلوامہ: وادی میں پلوامہ ہی واحد ایسا ضلع ہے جہاں دودھ کی پیداوار سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ اسی لیے ضلع کو آنند آف کشمیر کہا جاتا ہے۔
محکمہ اینیمل ہسبنڈری نے دودھ کی پیداوار میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے ڈیری فارمنگ میں متعدد اسکیم لانچ کیے ہیں جس کے تحت نوجوانوں کو 50 فیصد سبسیڈی بھی دی جا رہی ہے۔
لیکن آج کل ڈیری فارمنگ والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ ان کے ڈیری فارمنگ میں پیدا ہونے والے دودھ کی مانگ کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ڈیری فارمنگ والوں ہر روز ہزاروں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہیں۔
اس سلسلے میں ڈیری فارم کے مالک منظور احمد پال نے کہا کہ آج تک دودھ کی سپلائی کافی اچھی تھی لیکن کچھ دنوں سے دودھ کی سپلائی کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ہمیں دودھ کو ضائع کرنا پڑتا۔