خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے بعد پیر کے روز انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے سب سے پرانے انگریزی روزنامہ کشمیر ٹائمز کا سری نگر میں واقع دفتر سیل کردیا ہے۔
کشمیر ٹائمز کا سری نگر میں واقع دفتر سیل کرنے کی وجہ سے اخبار کے ایک ملازم نے کہا کہ 'آج ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹس نے سری نگر کی پریس کالونی میں واقع ہمارے دفتر پر تالا لگا دیا اور سیل کرنے کی کوئی وضاحت نہیں کی'۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ 'ہمارے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی اس کوارٹر میں تھے۔ اب ہم وہاں نہیں جا سکتے۔ یہ کوارٹر کشمیر ٹائمز کے بانی مرحوم وید بھسین کے نام پر پلاٹ تھا'۔
ای ٹی وی بھارت نے اسٹیٹس محکمہ کے عہدے داروں سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ 'کشمیر ٹائمز کا دفتر سیل نہیں کیا گیا ہے۔ وہ کواٹر نمبر چار سے با قاعدہ چل رہا ہے۔ ہم نے صرف کوارٹر نمبر نو کو بند کیا ہے کیونکہ وہ وید بھسین کے نام پر الاٹ کیا گیا تھا'۔