اردو

urdu

ETV Bharat / city

سائبر پولیس کشمیر نے لاکھوں روپے مالیت کے اسمارٹ فونز کا سراغ لگایا - آگاہی پروگرام

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سائبر پولیس نے لاکھوں روپئے کے گمشدہ موبائل فون برآمد کرکے صحیح مالکان کے حوالے کر دیے ہیں۔

علامتی تصوہر
علامتی تصوہر

By

Published : Aug 11, 2021, 5:07 PM IST

سائبر پولیس کشمیر نے لاکھوں روپے مالیت کے 30 گمشدہ اسمارٹ فونز کا سراغ لگا کر انہیں صحیح مالکان کے حوالے کر دیا ہیں۔

سائبر پولیس کشمیر کو وادی کشمیر میں مختلف افراد سے ان کے موبائل فون غائب ہونے کے بارے میں رپورٹیں موصول ہوئی تھیں۔جس کے بعد سائبر پولیس کشمیر کی جانب سے خصوصی ٹیموں کے ذریعے مسلسل کوششوں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ان گمشدہ موبائل فونز کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار کی کی ہدایات پر سائبر پولیس کشمیر کی جانب سے مختلف آگاہی پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں جس میں عام لوگوں کو آن لائن دھوکہ دہی کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔

مزیدپڑھیں:

وہیں فون مالکان نے سائبر پولیس کی اس کارروائی کی کافی ستائش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details