اردو

urdu

ETV Bharat / city

وادی کشمیر میں کرفیو جیسی بندشیں - Srinagar

گزشتہ شب عسکریت پسند تنظیم انصار غزوۃ الہند کے اعلیٰ کمانڈر ذاکر موسیٰ کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے امن و قانون کی صورتحال کے پیش نظر وادی کے سبھی اضلاع میں کرفیو جیسی بندشیں اور پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

restrictions in kashmir

By

Published : May 24, 2019, 1:48 PM IST


انتظامیہ کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے اعلانات صادر کئے گئے ہیں، جبکہ وادی بھر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بھی منقطع کر دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ڈاڈ سرہ، ترال علاقے میں ذاکر موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر 42آرآر، سی آر پی ایف، ایس او جی اور پولیس نے مشترکہ طور گزشتہ رات علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے تلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا۔

وادی کشمیر میں کرفیو جیسی بندشیں

اس دوران ایک مکان میں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر زبردست فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی تاہم فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی اور طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں کئی برسوں سےسرگرم عسکریت پسند تنظیم انصار غزوۃ الہند کے اعلیٰ کمانڈر ذاکر موسی کو ہلاک کیا گیا۔

انکاؤٹر کے دوران فورسز اور مشتعل ہجوم کے درمیان پر تشدد جھڑپیں بھی ہوئیں، فورسز نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں تناوی صورتحال بنی ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details