اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیر: کورونا وائرس سے سی آر پی ایف اہلکار سمیت دو کی موت - trooper dies of covid-19 infection

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 سے 43 عام شہریوں کی موت ہو چکی ہے جن میں 37 کا تعلق کشمیر سے، دو غیر مقامی اور چار افراد کا تعلق جموں خطے سے ہے۔

CRPF trooper dies of covid-19 infection in Kashmir
کشمیر: کورونا وائرس سے سی آر پی ایف اہلکار کی موت

By

Published : Jun 8, 2020, 9:57 AM IST

Updated : Jun 8, 2020, 10:21 AM IST

جموں و کشمیر میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار اور ایک شہری کی کووڈ 19 میں مثبت پانے جانےکے بعد اس کی موت واقع ہوگئی، یہ پہلا ایسا معاملہ ہے جب مہلک کورونا وائرس سے سکیورٹی فورسز کے اہلکارکی موت ہوئی ہے۔ ا
سی آر پی ایف کے ایک ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایک اہلکار کی موت واقع ہوچکی ہے اور اسکا کووڈ 19 ٹسٹ مثبت پایا گیا ہے۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ اس اہلکار کی شناخت 90 بٹالین کے مکیش کمار کے طور پر ہوئی ہے اور یہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پرانہال علاقے میں تعینات تھا۔
چالیس برس کے مکیش کمار اتر پردیش کے رہنے والے تھے-

سکمز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مذکورہ اہلکار کو 4 جون کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
مذکورہ اہلکار کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت تھی اور انکی موت 7 جون یعنی اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی جبکہ اس کا کووڈ 19 ٹسٹ اتوار کو ہی مثبت پایا گیا تھا۔

دراثناں سرینگر کے خانیار علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ نوجوان ایک خادثہ میں زخمی ہوا تھا۔ نوجوان سے حاصل کئے گئے نمونوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 سے 43 عام شہریوں کی موت ہو چکی ہے جن میں 37 کا تعلق کشمیر سے، دو غیر مقامی اور چار افراد کا تعلق جموں خطے سے ہے۔

Last Updated : Jun 8, 2020, 10:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details