اردو

urdu

By

Published : Jul 30, 2022, 12:02 PM IST

ETV Bharat / city

CRPF Personnel Held with Ammo: سی آر پی ایف اہلکار کے بیگ سے کارتوس اور آنسو گیس کے گولے برآمد

سرینگر ایئر پورٹ پر تلاشی کے دوران سی آر پی ایف جوان کے بیگ سے کارتوس اور آنسو گیس کے گولے برآمد ہوئے ہیں۔ CRPF Personnel Arrested at Srinagar Airport

CRPF Personnel Arrested at Srinagar Airport
سرینگر ایئر پورٹ پر تلاشی

سرینگر: آج صبح جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کے سامان سے کارتوس اور آنسو گیس کے گولے برآمد ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایئر پورٹ پر دو فوجیوں کے پاس سے دو گولیاں اور ایک کارتوس برآمد کیا گیا تھا۔ CRPF personnel Arrested with Arms

پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ایئر پورٹ پر تلاشی کے دوران سی آر پی ایف کی 161 بٹالین سے وابستہ ایک اہلکار کانسٹیبل رانا پرتاپ کے پاس سے اے کے 47 کی دو کارتوس (7.62ایم ایم)، انسّاس بندوق کی ایک گولی (5.56 ایم ایم) اور آنسو گیس کے گولے برآمد کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ 'کانسٹیبل رانا پرتاپ، جو سرینگر کے ڈل گیٹ علاقے میں تعینات تھا، چُھٹی پر انڈیگو ائیرلائنز کے ذریعے سرینگر سے جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی جا رہا تھا۔ تاہم اب اس کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور فی الحال رانا پرتاپ ہمہمہ تھانے میں ہے اور وہاں اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی آسام رائفلز کے ایک فوجی سپاہی وجے پال سے انسّاس بندوق کی دو گولیاں برآمد کی گئی تھی جبکہ راشٹریہ رائفلز کے سپاہی ببین کمار سے اے کے 47 بندوق کا ایک کارتوس برآمد کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں معاملوں میں تحقیقات جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details