سرینگر:جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ایک سی آر پی ایف اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی CRPF Trooper Dies of Cardiac Arrest ہے۔
ذرائع کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر راستے میں بے ہوش گیا جس کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے ایک اے ایس آئی جس کی شناخت پانی کمار کے طور پر کی گئی ہے، 27 دنوں کی چھٹی پر جا رہا تھا اور سرینگر ہوائی اڈے کے نزدیک پہنچنے پر جاتے ہوئے اسے دل کا دورہ پڑگیا جس کے سبب وہ ہلاک ہوگیا۔