اردو

urdu

CRPF Trooper Dead in Hyderpora Road Misha: حیدر پورہ سڑک حادثہ میں سی آر پی ایف کا جوان ہلاک، بارہ زخمی

By

Published : Apr 19, 2022, 9:43 AM IST

سری نگر کے حیدر پورہ بائی پاس علاقے میں ایک اتفاقی سڑک حادثہ میں سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گیا ہے جب کہ اس حادثہ میں قریب بارہ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ CRPF Man Killed, 12 injured in Hyderpora Road Accident

CRPF Trooper Dead in Hyderpora Road Misha: حیدر پورہ سڑک حادثہ میں سی آر پی ایف کا جوان ہلاک، بارہ زخمی
CRPF Trooper Dead in Hyderpora Road Misha: حیدر پورہ سڑک حادثہ میں سی آر پی ایف کا جوان ہلاک، بارہ زخمی

سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے حیدر پورہ بائی پاس علاقے میں رات کے اوقات میں سڑک حادثے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار کی موت ہو گئی ہے جب کہ تقریباً 12 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ CRPF trooper dead, 12 injured in Hyderpora road mishap۔ رات کے اوقات میں ایک ٹرک بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK05K 7200 نے IQ مال حیدر پورہ کے قریب B Coy 181 BN CRPF کی رجسٹریشن نمبر HR55AC 5705 والی ایک CRPF گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بارہ فوجی اور ایک سول ٹرک کا کنڈکٹر زخمی ہو گیا۔

CRPF Trooper Dead in Hyderpora Road Misha: حیدر پورہ سڑک حادثہ میں سی آر پی ایف کا جوان ہلاک، بارہ زخمی
تمام زخمی سی آر پی ایف اہلکاروں کو کمپوزٹ اسپتال بی ایس ایف ایس ٹی سی ہمہامہ منتقل کیا گیا جہاں ایک کانسٹیبل جس کی شناخت ایم این منی کے طور پر کی گئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ذرائع نے بتایا کہ دو سی آر پی ایف جوانوں کی شناخت اے ایس آئی جسراج اور کانسٹیبل سوشانت بسواس کے نام سے ہوئی ہے جنہیں 92 بیس اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ سول ٹرک کے کنڈکٹر کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

زخمیوں کی شناخت منجیش کمار، ڈرائیور ہیمراج سینی، سوشانت بسواس، گنگا رام، انسپکٹر آشیش مشرا، اے ایس آئی جسراج بٹی، سوشانت کمار سوین، دلیپ کمار، شیو کمار، پرمود کیرو، گیان پرکاش اور سول ٹرک کے کنڈکٹر تنویر حسین ڈار ولد غلام حسین ڈار ساکن بلہامہ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details