شوپیان:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں سی آر پی ایف 14 بٹالین کی جانب سے غریب عوام کی 'مددگار اسکیم' Madadgar Scheme کے تحت ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔
ضلع شوپیان میں غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے دو افراد مہلک بیماری کے شکار ہیں اور ان بیماروں کی ادویات کا خرچ بہت زیادہ ہے جسے پورا کرنا ان خاندان کے لیے کافی مشکل ہے۔
سی آر پی ایف کی 14 بٹالین نے اپنی مددگار اسیکم کے تحت ان غریب مریضوں کو ہزاروں روپے کی مفت دوائیں تقسیم کیں۔ اس حوالہ سے دونوں خاندانوں کے لوگوں نے سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا۔
سی آرپی ایف 14 بٹالین مددگاراسکیم کے تحت عوام کی مدد کے لیے پیش پیش سی آر پی ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ راجیش چوہان نے بتایا کہ سی آر پی ایف 14 بٹالین کے کمانڈنگ افسر وشال کنڈوال کی نگرانی میں ہم نے آج دو ایسے غریب مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کیں، جو اتنی زیادہ مہنگی ہیں جسے خریدنا ان گریب کنبوں کے لیے ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف اپنی مددگار اسیکم کے تحت ہمیشہ غریب عوام کو کھانا ودیگر ضروری اشیاء مہیا کراتی ہے۔ کورونا وائرس کے دوران بھی غریب عوام کے مدد کے لیے سامنے آئی تھی۔