اردو

urdu

By

Published : Jul 16, 2021, 4:57 PM IST

ETV Bharat / city

پلوامہ: جسمانی طور پر کمزور لوگوں کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں محمکہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے جسمانی طور پر کمزور افراد کے لیے ایک کاسو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا، جس میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کے جسمانی طور سے کمزور کھلاڑوں نے حصہ لیا۔

جسمانی طور پر کمزور کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
جسمانی طور پر کمزور کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

اس ٹورنامنٹ میں کل چار ٹیموں نے شرکت کی، جس میں سے دو ٹیموں نے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا۔ ٹورنامنٹ میں منجیت سنگھ کی ٹیم نے جیت درج کرکے ٹرافی اپنے نام کی۔

اس ٹورنامنٹ کا مقصد جسمانی طور پر کمزور افراد کو کھیل کود میں آگے لے جانا ہے تاکہ یہ بھی زندگی میں آگے بڑھ سکے۔

اس حوالے سے منجیت سنگھ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم لوگوں میں بھی کوئی نہ کوئی ہنر ہے ،لیکن اس کو نکھارنے کی ضرورت ہیں۔'

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کھلاڑوں کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا جائے،تاکہ یہ بھی آگے بڑھ سکے اور وادی کا نام روشن کر سکے۔

جسمانی طور پر کمزور کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

اس حوالے سے محمکہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر پلوامہ نور الحق نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی طور کمزور افراد بھی سماج کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نوجوان مختلف ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں جس کے لیے محمکہ نے محتلف کھیل مقابلوں کا انعقاد شروع کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نوجوان مختلف ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں، جس کے لیے محمکہ نے محتلف کھیل مقابلوں کا انعقاد شروع کیا، تاکہ نوجوان کھیل کود میں مصروف رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کی جانب سے نوجوانوں میں چھپے ہنر کو باہر لانے کے لیے یہ قدم اٹھایا جارہا ہیں۔
ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details