یہ سڑک کم چوڑی ہونے کے سبب اس پر مشکل سے دو گاڑیاں چل پاتی ہیں لیکن اس کے دونوں اطراف خود غرض لوگوں نے گوبر کے بڑے امبار اور ٹیلے جمع کر رکھے ہیں۔
یہ سڑک شوپیاں اور مغل روڑ کے ذریعے کشمیر کو جموں خطے سے ملاتی ہے اور روزانہ اس پر ہزاروں مسافر آتے جاتے ہیں۔ لیکن گوبر کے سبب یہ سڑک بے حد بد بو ڈار اور بد صورت منظر پیش کرتی ہے۔
گوبر سے ہر بار بدبو پھیلتی رہتی ہے جس سے گاڑیوں میں سفر کرتے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔