سنہ 2014 کے تباہ کن سیلاب Impact of 2014 Kashmir Flood سے وادی کشمیر میں سینکڑوں ایسے متاثرین ہیں جن کو سات برس کے بعد بھی ریلیف نہیں ملا ہے۔ سرینگر کے پنتھہ چوک میں 800 دکاندار بشمول مستری ہیں جو آج بھی ریلیف کے انتطار میں ہیں۔ اگرچہ ان دکانداروں کا نام مقامی انتظامیہ نے جانچ کے بعد فہرست میں شامل کیا ہے، اس کے باوجود بھی ان کو ریلیف سے محروم رکھا گیا ہے۔
سرینگر کے پنتھہ چوک میں 800 دکاندار بشمول مستری ہیں جو آج بھی ریلیف کے انتطار میں ہیں۔ اگرچہ ان دکانداروں کا نام مقامی انتظامیہ نے جانچ کے بعد فہرست میں شامل کیا ہے، اس کے باوجود بھی ان کو ریلیف سے محروم رکھا گیا ہے۔
ڈویژنل کمشنر، کشمیر پنڈورنگ کوندبراو پولے نے اس معاملے پر ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ وہ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کی نوٹس میں یہ معاملہ لائیں گے، تاکہ ان متاثرین کو ریلیف واگزار ہو۔
ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ کشمیر میں ہر روز 3000 سے زائد مثبت کورونا وائرس کے معاملات درج کیے جارہے ہیں جس سے حالات ابھی بھی تشویشناک ہیں۔