بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج ایک نیم فوجی دستے کے اہلکار نے ہمہامہ علاقے کے ایک کووڈ سنٹر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ CRPF Trooper Suicide in Budgam
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے 43 بٹالین میں تعینات بھارت بھائی نامی ایک اہلکار نے بدھ کی شام کو آر ٹی سی کووڈ سینٹر کے اندر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔
سی آر پی ایف اہلکار کووڈ مثبت تھا اور ہمہامہ کے کووڈ سنٹر میں زیر علاج تھا، جس کو بدھ کی شام کو مردہ پایا گیا پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس نے خودکشی کر لی ہے۔