ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی پیر کے روز کووڈ ویکسین کا تیسرا ڈوز یعنی بوسٹر ڈوز دینے کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر Director Health Services Kashmir نے پی ایچ سی جواہر نگر اور پولیس اسپتال سرینگر میں مہم کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر یلتھ سروسز کشمیر کے اعلیٰ عہدیداران صحت و خاندانی بہبود کے افسران کے علاوہ صحت ماہرین بھی موجود رہے۔
تیسرے ڈوز کے پہلے مرحلے کے تحت 60 برس سے زائد عمر کے افراد کو یہ اضافی ڈوز دیا جارہا ہے، جب کہ ہیلتھ ورکرس کے ساتھ ساتھ فرنٹ لائن ورکرس کو بھی بوسٹر ڈوز کے دائرے میں لایا جارہا Covid-19 Booster Dose ہے۔
وہیں 60 برس کے زائد عمر کے ان افراد کو کووڈ کا یہ تیسرا ڈوز دیا جارہا ہے، جو کہ پہلے سے ہی کسی مہلک مرض کے علاوہ ذیابیطس، بلڈ پریشر یا دیگر کسی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہیں۔
محکمۂ صحت نے ٹیکہ کاری کے اس عمل کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے اپنے طبی اور نیم طبی عملے کو تیار رکھا۔ پہلے دن تیسرے ڈوز کی مہم کا حصہ بنے بزرگ افراد نے خوشی کااظہار کیا اور کہا کہ دیگر بزرگوں کو بھی بنا کسی خوف وخطر کے اس مہم کا حصہ بننا چاہیے، تاکہ نہ صرف خود کو بلکہ دوسروں کو بھی اس مہلک وائرس سے بچایا جاسکے۔
صحت و خاندانی بہبود کی وزارت Ministry of Health and Family Welfare کے مطابق صحت کارکنوں ، کورونا وارئیرس اور بزرگ شہریوں کو دی جانے والی کووڈ مخالف ویکسین Booster Dose for Health workers, Corona Warriors and Senior citizens کی یہ اضافی خوراک لینے کے لیے پیشگی رجسٹریشن کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔