وادی کشمیر میں تاحال کورونا کے ایک بھی مریض سامنے نہیں آئے ہیں۔
حال ہی میں دبئی سے آنے والے ایک شخص کے اندر فلو کے علامات پائے گئے تاہم جمعرات کے روز انہیں سکمز میں داخل کرایا گیا تھا۔ جس کا نمونہ جانچ کے لیے لیا گیا تاہم اس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ حالانہ اب بھی انسٹی ٹیوٹ میں مریض کا علاج جاری ہے۔
کورونا وائرس: کشمیر کی تازہ ترین صورت حال قبل ازیں دو خواتین مریضوں کے سیمپلز لئے گئے تھے جنہیں انسٹی ٹیوٹ کے وائرل ریسرچ اینڈ ڈیگناسٹک لیب میں جانچ کے لیے بھیجا گیا جو منفی پایا گیا ۔
ان میں سے ایک خاتون حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آئی تھیں جبکہ دوسری تھائی لینڈ سے آنے والے سیاحوں سے رابطے میں تھی۔
ان ٹیسٹ کے بعد بھی تا حال کشمیر کورونا وائرس سے محفوظ ہے۔
رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر حکومت نے کہا ہے کہ 159 افراد نے اپنی 28 دن کی نگرانی کی مدت پوری کی ہے اور اب تک جموں و کشمیر میں صرف دو ہی معاملات مثبت پائے گئے ہیں۔
میڈیا بلیٹن نوول کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے مطابق ، 1743 مسافروں اور مشتبہ معاملات کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جب کہ 1485 افراد کو ایک (قرنطینہ*) میں رکھا گیا ہے۔( *کورونا سے متاثرہ افراد کی حفظان صحت کے لیے علیحدہ جگہ)۔