وادی کشمیر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کووڈ کیسوں(Covid Cases) میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے ہیلتھ سینٹر نے پبلک ہیلتھ سینٹر (PHC) اونتی پورہ کے تعاون سے منگل کو کیمپس میں کووڈ-19 (COVID-19) کے لیے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (RAT) کرانے کے لیے ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
طلبہ، فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ساتھ اونتی پورہ کمیونٹی کے اراکین نے رضاکارانہ طور پر جانچ کے لیے اپنے نمونے دیے۔
میڈیکل کنسلٹنٹ IUST، ڈاکٹر زاہدہ رسول، جنہوں نے ٹیسٹنگ ٹیم کی قیادت کی نے کہا کہ'جموں و کشمیر میں کووڈ 19 (COVID-19) مثبت کیسوں کی تعداد میں حالیہ اضافے کو دیکھتے ہوئے ہم نے یہ کیمپ منعقد کیا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ جانچ سے کیمپس میں کووڈ کی صورتحال کا تعین کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔