کورونا وائرس مثبت معاملات جہاں ملک بھر میں بتدریج بڑھتے چلے جارہے وہیں جموں وکشمیر میں بھی ہر گزرنے دن کے ساتھ کووڈ-19 کیسز میں کافی اضافہ درج کیا Covid Surge in J&K جارہا ہے۔ یوٹی میں کورونا وائرس کی وبائی بیماری پھوٹ پڑھنے کے 22 ماہ کے دوران پہلی مرتبہ متاثرین کی یومیہ تعداد تقریباً 6000 تک پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل جنوری کی 19 تاریخ کو 5818 کورونا کے مثبت معاملات درج کیے گئے ہیں۔ ایسے میں جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 78 ہزار 661 جا پہنچی ہے۔
وہیں اس دوران کورونا مہلک بیماری سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات کو 7 ماہ بعد وائرس سے 7 افراد نے اپنی جانیں گنوائیں بھیٹے ،جس کے ساتھ متوفین کی تعداد 4586 ہوگئی Covid Deaths in J&K ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درج کیے گئے 5992 مثبت معاملات میں جموں کے 1920 جبکہ کشمیر صوبے کے 4072 کرونا کیسز شامل ہیں۔
یوٹی میں دیگر اضلاع کے مقابلے میں سرینگر میں سب سے زیادہ کورونا مثبت کیسز سامنے آرہے۔اس بعد جموں ضلع میں ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔جبکہ تیسرے نمبر پر بارہمولہ اور چوتھے پر بڈگام ضلع آتا ہے۔
جموں وکشمیر میں کووڈ کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر جہاں گزشتہ ہفتے ویک اینڈ کرفیو Weekend Lockdown in J&K کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔وہیں انتظامیہ نے جموں وکشمیر میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے دورانیہ میں اضافہ کر کے جمعہ کی سپہر 2 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Weekend Lockdown Extended in J&K: جموں و کشمیر میں 'ویک اینڈ' لاک ڈاؤن میں توسیع