اردو

urdu

ETV Bharat / city

J&K 24 Hours Corona Lockdown Update: چوسٹھ گھنٹے کا کورونا لاک ڈاؤن اب ہفتہ وار جاری رہے گا - جموں وکشمیر میں کرونا کے مثبت معامالات

جموں وکشمیر انتظامیہ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر Third Wave of Corona Virus سے پیدا شدہ صورتحال کے مد نظر تمام اضلاع میں رات کا کورونا کرفیو Night Curfew بھی 9 بجے سے صبح کے 6 بجے تک بدستور جاری رہے گا۔ جس دوران غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہے گی۔ J&K 24 Hours Corona Lockdown Update

J&K Corona Lockdown Update
چوسٹھ گھنٹے کا کورونا لاک ڈاؤن اب ہفتہ وار جاری رہے گا

By

Published : Jan 23, 2022, 10:44 PM IST

جموں وکشمیر میں کورونا کے مثبت معاملات میں ہورہے بے تحاشا اضافے کے پیش نظر Amid Surge in Covid-19 Cases انتظامیہ نے ہفتہ وار لاک ڈاؤن Weekly Lockdown جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا دورانیہ ہر ہفتے جمعہ 2 بجے سے شروع ہوکر پیر کی صبح 6 بجے تک ہوگا۔ اس کا فیصلہ چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا کی سربراہی میں ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے ذریعہ کیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر سے پیدا شدہ صورتحال کے مد نظر تمام اضلاع میں رات کا کرونا کرفیو Night Curfew بھی 9 بجے سے صبح کے 6 بجے تک بدستور جاری رہے گا۔ جس دوران غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہے گی، جبکہ جمعہ کی دوپہر 2 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک بھی ہر ہفتے غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندیاں عائد ہوں گی۔

جاری کردہ حکم نامے میں تمام سرکاری دفاتر سے کہا گیا ہے کہ وہ ملازمین کی حاضری کو اسی طرح منظم کریں تاکہ دفاتر میں سماجی دوری کے اصولوں کو یقینی بنایا جاسکے۔ تاہم حاملہ خواتین ملازمین کو گھر سے ہی کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ انہیں دفاتر میں حاضری سے مستثنی رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب میں انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماع میں محدود 25 لوگوں کو شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔ وہیں سنیما ہال، تھیٹر، ملٹی پلیکس، ریستوران اور جم وغیرہ میں بھی 25 فیصد صلاحیت کے ساتھ ہی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔


حکم نامے کے مطابق تمام تعلیمی اداروں، بشمول کالجوں، اسکولوں، پولی ٹیکنک، آئی آئی ٹی، کوچنگ مراکز اور سول سروسز وغیرہ کے کوچنگ سنٹروں مالکان سے کہا گیا کہ وہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے آن لائن طریقہ کار کو سختی سے اپنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details