اردو

urdu

ETV Bharat / city

وکلا کو ویکسین لگوانے کی ہدایت جاری - وکلا کے لئے ہیلتھ سنٹر

وکلا سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ادھار کارڈ ساتھ لے کر طے شدہ مراکز پر آئیں تاکہ ان کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ ان کو ویکسین بھی دی جائے۔

JK high court
جموں و کشمیر ہائی کورٹ

By

Published : May 24, 2021, 10:43 PM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے وکلا کو کووڈ ویکسین لگوانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 18 سے 44 برس کی عمر کے وکلا کو قائم کر دہ سنٹروں و طبی مراکز میں ویکسینیشن کروائی جائے۔

جموں و کشمیر ہائی کورٹ

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جموں کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری لا جموں و کشمیر اور ڈائر یکٹر لیٹگیشن جموں کی جانب سے 18 سے 45 برس تک کے وکلا کے لئے ہیلتھ سنٹر جموں و کشمیر ہائی کورٹ کمپلیکس جموں میں 25 اور 26 مئی کو ویکسی نیشن مہم شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے وکلا سے کہا کہ وہ اس عمل کا فائدہ اٹھا کر ویکسینیشن کروائیں۔

جموں و کشمیر ہائی کورٹ

اسی طرح ہائی کورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹر کٹ کورٹ کمپلیکس ممونین آباد، بٹ مالو اور سرینگر میں 25 مئی کو ویکسینیشن مہم شروع کی جا رہی ہے جبکہ وکلا سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ادھار کارڈ ساتھ لے کر مذکورہ مراکز پر آئیں تاکہ ان کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ ان کو ویکسین بھی دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details