اردو

urdu

ETV Bharat / city

Fahad Shah Gets Bail: کشمیری صحافی فہد شاہ کو ملی ضمانت

کشمیری صحافی فہد شاہ کے وکیل عمیر رونگا نے ٹویٹ میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ"قانون کی عظمت کو برقرار رکھا گیا ہے،این آئی اے ایکٹ کے تحت نامزد خصوصی عدالت نے فہد شاہ کی عبوری ضمانت قبول کی Fahad Shah Gets Bail ہے۔"

court-grants-bail-to-kashmiri-journalist-fahad-shah
کشمیری صحافی فہد شاہ کو ملی ضمانت

By

Published : Feb 26, 2022, 7:20 PM IST

جموں و کشمیر کی ایک خصوصی عدالت نے ہفتے کے روز کشمیری صحافی فہد شاہ کو عبوری ضمانت دے Fahad Shah Gets Bail دی ہے۔
شاہ کے وکیل عمیر رونگا نے اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ "قانون کی عظمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ این آئی اے ایکٹ کے تحت نامزد خصوصی عدالت نے فہد شاہ کی عبوری ضمانت قبول کی ہے۔ انتظامیہ بدنیتی سے حاوی نہ ہوسکی جبکہ عدلیہ نے اسے جرات سے بچایا۔"

اُن کا مزید کہنا ہے کہ "ہر کونے اور ہر ایک سے تعاون کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہم کو اُمید ہے کہ فہد شاہ کو رات تک چھوڑ دیا جائے گا۔"

یہ بھی پڑھیں:



واضع رہے کی شاہ کو رواں مہینے کی چار تاریخ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ شاہ ایک مقامی میگزین دی کشمیر والا کے مدیر ہیں اور اُن کے خلاف پلوامہ پولیس نے ایف آئی آر نمبر 19/2022 کے دفعہ 307 IPCV، 7/25 IA ایکٹ، اور دفعہ 16, 18,20,38 ULA(P)A کے تحت پولیس اسٹیشن پلوامہ میں مقدمہ درج کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details