جموں و کشمیر میں گزشتہ لاک ڈاؤن کی ہدایات میں کی گئی توسیع کی مدت 8 جون کو مکمل ہوئی ہیں۔ اتوار کی شام حکومت نے لاک ڈاؤن کے دورانیہ پر عمل کرنے کیلئے نئی رہنما خطوط جاری کردی ہیں جو اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گے۔
جاری کردہ ایک آرڈر کے مطابق جس کی کاپی ای ٹی بھارت کے پاس موجود ہے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات اگلے احکامات تک نافذ رہیں گی جب تک اس میں کوئی ترمیم نہ کی جائے۔ اس آرڈر کے مطابق تمام اسکول، کالج، یونیورسٹیاں اور دیگر تعلیمی و تربیتی ادارے بشمول آگن واڑی مراکز بند رہیں گے۔
کورونا وائرس: نئے رہنما خطوط کے اہم نکات - RELAXATION IN LOCKDOWN
جموں و کشمیر انتظامیہ نے 8 جون سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہے جن میں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ریڈ، آرینج اور گرین زونس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کو اگلے احکامات تک عوام کے لئے بند رکھا جائے گا اور اس میں تمام سماجی، سیاسی، کھیلوں، تفریحی، تعلیمی، ثقافتی اور مذہبی سرگرمیاں اور دیگر بڑے اجتماعات پر بھی پابندی عائد رہے گی۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی صوبے یا ریاست کے درمیان کسی فرد کی نقل و حرکت نہیں ہو گی تاہم اجازت حاصل کرنے کے بعد یا عوامی ٹرانسپورٹ میں طے شدہ ہیلتھ پروٹوکول پر عمل کرنے کے بعد ہی نقل و حرکت کے لئے اجازت دی جائے گی۔