اردو

urdu

ETV Bharat / city

Corona Test: جے ایل این ایم ہسپتال رعناواری میں کورونا ٹسٹ کی سہولت کا آغاز - کورونا ٹسٹ کی سہولت

پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ چندی گڑھ نے جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری JLNM Hospital Rainawari میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے قائم کی گئی لیباریٹری میں ٹسٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جے ایل این ایم ہسپتال رعناواری میں کورونا ٹسٹ کی سہولت کا آغاز
جے ایل این ایم ہسپتال رعناواری میں کورونا ٹسٹ کی سہولت کا آغاز

By

Published : Nov 28, 2021, 12:00 PM IST

جے ایل این ایم اہسپتال JLNM Hospital کی اس لیباریٹری میں ابتدائی طور پر روزانہ 100 ٹسٹ کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں پوسٹ گریجویٹ انسٹی چیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے شعبہ وائرولوجی کی جانب سے جے ایل این ایم اہسپتال کی نوڈل افسر کے نام ایک مکتوب لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کی موجودگی،آر ٹی پی سی آر کے لیے دستیاب سہولیات، عملے کی دستیابی اور صحیح نتائج فراہم کرنے کی صلاحیت و پی جی آئی چندی گڑھ کی سفارشات کی بنیاد پر آئی سی ایچ آر نے اہسپتال میں ٹیسٹنگ سہولیات شروع کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال میں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی کمی کیوں؟

واضح رہے کہ 3 ماہ قبل گاندربل، پلوامہ اور سرینگر کے رعناواری ہسپتال کو یہ سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ ہسپتال میں ابتدائی طور روزانہ کی بنیاد پر 100 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہوگی لیکن بعد میں اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details